امریکا کا بجٹ خسار ہ1800 ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا

امریکا کا بجٹ خسار ہ1800    ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا

واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز )امریکا میں 30 ستمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسار ہ1800 ارب ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافے کی وجوہات میں حکومتی قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی بھی شامل    ہے ۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ خسارے میں گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلہ میں 138 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 2020 کے مالی سال میں امریکی بجٹ خسارہ 3100 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جس کی بڑی وجہ کورونا کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اخراجات میں اضافہ تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں