ایران :چوری کے مرتکب 2 بھائیوں کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
پیرس (اے ایف پی)ایرانی حکام نے چوری کے مرتکب دو بھائیوں کی انگلیاں کاٹ دیں، انسانی حقوق گروپوں نے کہا کہ کرد نژاد دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں میاکی جیل میں ایک گیلوٹین مشین کے ذریعے کاٹ دی گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب اور مہرداد تیموری کو 2019 میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، انہیں قید اور انگلیاں کاٹنے کی سزا سنائی گئی تھی۔