لبنان :رہائشی عمارت پراسرائیلی بمباری ،20شہید، کئی زخمی
غزہ ( اے ایف پی،رائٹرز) لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بیروت کے جنوب میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید،کئی زخمی ہو گئے ۔
کئی لوگ ملبے تلے دب گئے ۔ادھر حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون داغے ہیں،میزائلوں کے سلوو نے اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے جنوب میں بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب تزرفین فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ادھر گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع کو برطرف کرنے کے کیخلاف اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے ہوئے ۔ ہزاروں افراد نے سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں بلکہ اپنی حکومت سے ہے ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ، پولیس نے 40 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ۔