متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ۔۔۔
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی شرح میں 30فیصد اضافے کا امکان ہے ،درجہ حرارت میں 1.7ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے ، درجہ حرارت میں اضافے سے طوفانی بارشیں، سیلاب،اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بارشوں میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔