پنٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے اہلکار کو 15 سال قید
واشنگٹن(اے ایف پی)پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے ایئرنیشنل گارڈ کے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے سینکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔