ایرانی یونیورسٹی میں احتجاجا ً کپڑے اتارنے والی طالبہ رہا
تہران(آئی این پی )ایران میں چند روز قبل نیم عریاں لباس میں گرفتارطالبہ کو خلاف توقع عدالتی فیصلے کے بعد رہا کردیا گیا ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ نے تہران کی ایک یونیورسٹی میں اپنے زیر جامہ اتارنے والی طالبہ کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی۔عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے بتایا لڑکی کا ہسپتال میں معائنہ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بیمار ہے ، لڑکی کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔