چین :جاسوسی کے الزام میں صحافی کو 7سال قید
بیجنگ (اے ایف پی) بیجنگ کی ایک عدالت نے چین کے سرکاری میڈیا کے تجربہ کار صحافی ڈونگ یویو کو جاسوسی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے اخبار گوانگمنگ ڈیلی کے سینئر کالم نگار ڈونگ یویو کو فروری 2022 میں ایک جاپانی سفارت کار کے ساتھ بیجنگ کے ایک ریسٹورنٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سفارتکار کو رہا کر دیا گیا تھا لیکن 62 سالہ ڈونگ اس وقت سے حراست میں ہے ۔ صحافی پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔