لتھوانیا نے چینی سفارتی عملے کے 3افراد کو ملک بدر کر دیا
ولنیئس(اے ایف پی)لتھوانیا نے کہا ہے کہ سمندری تاروں کو نقصان پہنچانے میں ایک چینی جہاز کے مشتبہ طور پر ملوث ہونے پر چینی سفارتی عملے کے 3افراد کو ملک بدر کیا جا رہا ہے ۔
لتھوانیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاعوامی جمہوریہ چین کے مشن کے عملے کو ملک میں ایسی سرگرمیوں کے باعث ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے ،انہوں نے ویانا کنونشن اور جمہوریہ لتھوانیا کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔