بھارتی ریاست آسام میں گائے کا گوشت استعمال کرنے پر پابندی

بھارتی ریاست آسام میں گائے کا  گوشت استعمال کرنے پر پابندی

دسپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بی جے پی سے تعلق رکھنے والے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے ریاست کے تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پابندی کا فیصلہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ،ریاست کے کسی بھی ہوٹل ، ریسٹورنٹ اور عوامی تقریب یا عوامی مقام پر گائے کا گوشت استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں