آسٹریلوی یونیورسٹی کے 3چھوٹے سیٹلائٹ شمسی طوفان کے اثرات سے جل کر تباہ
کینبرا(اے پی پی)آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے بنار سپیس پروگرام کے تین چھوٹے سیٹلائٹ شمسی طوفان کے اثرات کے نتیجہ میں جل کر تباہ ہو گئے ۔
سیٹلائٹس کو دو ماہ قبل زمین کے گرد مدار میں بھیجا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سورج کی سطح سے اٹھنے والے شمسی طوفان کے برقی مقناطیسی اثرات نے دنیا بھر میں سیٹلائٹ آپریشنز کو متاثر کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ سیٹلائٹس کا نقصان شمسی طوفانوں سے پیدا ہونیوالے بڑھتے ہوئے چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے ۔