بھارت:بجرنگ دل کے غنڈوں کا دلت پروفیسر پر بہیمانہ تشدد

بھارت:بجرنگ دل کے غنڈوں  کا دلت پروفیسر پر بہیمانہ تشدد

امراوتی(اے پی پی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک دلت پروفیسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے کارکنوں نے سری وینکٹیشورا یونیورسٹی کے کیمپس میں دلتوں کے حقوق کی وکالت کرنے پر الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈین پروفیسر چودھری چنگیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے مدھیہ  پردیش میں 27 نومبر کو ہینڈ پمپ استعمال کرنے پر ایک دلت کو مقامی سرپنچ کے افراد نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں