سکاٹش پولیس نے افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا

سکاٹش پولیس نے افسروں کی داڑھیاں  منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا

ایڈنبرا(رائٹرز)سکاٹ لینڈ کی پولیس نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس میں کلین شیوپالیسی گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائی جانی تھی لیکن تنازع کی وجہ سے اس کا نفاذ 12 ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔حکام  کا کہنا ہے کہ اب یہ منصوبہ نافذ کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا جبکہ شیو کرائے جانے کے مطالبے پر کارروائی سے متاثر ہ اہلکاروں کو ہر جانے کے طور پر 60 ہزار پاؤنڈ ادا کر دئیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں