ایلون مسک کی کمپنی براہ راست خلا سے موبائل کالز سروس فراہم کرنے کیلئے تیار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی )ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اب خلا سے زمین تک سیٹلائیٹ کے ذریعے موبائل فون سروس فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔
رپورٹس کے مطابق سپیس ایکس کا ڈویژن سٹار لنک سمارٹ فون کیکٹیویٹی کو بالکہ نئی سطح تک لے جانے والا ہے ۔ڈائریکٹ ٹو سیل نامی سیٹلائیٹ سروس کے ذریعے صارفین آئی فونز اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرسکیں گے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں۔صحرا کے وسط ، سمندر کے درمیان یا کسی جنگل کی گہرائی میں آپ کہیں سے بھی اس سٹیلائیٹ سروس کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے ۔