امریکا:شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی 500 سے زائد جانور ہلاک
ڈیلاس (اے پی)امریکی شہر ڈیلاس کے ایک شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے 500 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر چھوٹے پرندے تھے ۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ بجھانے میں دو گھنٹے لگے ،45 کارکنوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔بدقسمتی سے دکان میں موجود تمام جانور دھوئیں کے باعث دم توڑ گئے ۔آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم شاپنگ سنٹر کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ۔