امریکا میں ٹانگ کی سرجری
بوسٹن(این این آئی) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی کی امریکا میں ٹانگ کی سرجری کرکے رگ میں موجود کلاٹ نکال دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی امریکا میں زیر علاج ہیں، بوسٹن میں انکی ٹانگ کی بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی کامیاب سرجری پاکستانی ڈاکٹرز نے کی، 2018 میں بلڈ کلاٹ کی تشخیص کے بعد صادق سنجرانی کو ٹانگ میں شدید تکلیف رہتی تھی۔صادق سنجرانی نے تہنیتی پیغامات پر احباب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔