بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین نے بیٹے کی منگیتر سے شادی رچا لی
بیجنگ(آئی این پی)بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین 68 سالہ لیو لیانج نے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اسکی منگیتر سے شادی رچا لی۔
یہ ان کی چوتھی شادی تھی ۔2023 میں بینک آف چائنا کے پارٹی سیکرٹری کے عہدے سے اچانک ہٹائے جانے کے بعد لیو لیانج نے اپنے بیٹے کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کیلئے راضی کیا اور پھر اس سے شادی کرلی ۔واضح رہے گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 1کروڑ 70لاکھ ڈالر رشوت لینے اور 4کروڑ 50لاکھ ڈالر سے زائد غیر قانونی قرضے جاری کرنے پر 2 سال کی مہلت کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔