میانمار :سالانہ عام معافی 6ہزار قیدیوں کی رہا ئی کا فیصلہ

میانمار :سالانہ عام معافی  6ہزار قیدیوں کی رہا ئی کا فیصلہ

نیپیداو(اے ایف پی)میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر سالانہ عام معافی کے تحت تقریباً 6ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی۔

 180 غیر ملکیوں سمیت 5ہزار 8سوسے زائد قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جنتا نے ایک بیان میں کہا  کہ جن 144 افراد کو عمر قید ہوئی ہے ان کی سزا کو 15 سال قید میں تبدیل کیاجائے گا۔ دارالحکومت نیپیداو میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی آرمی چیف سو ون نے کہا مسلح گروہ ہتھیار ڈال دیں ،سیاسی مسئلے کو پرامن طریقوں سے حل کریں۔رہا ئی کا فیصلہ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں