بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 ہلاک

بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 ہلاک

گاندھی نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گجرات کے علاقے پوربندر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں عملے کے 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ نے بنایا تھا،یہ ہیلی کاپٹر 2002 سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کیلئے زیر استعمال ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں