سعودی عرب:موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

سعودی عرب:موسلادھار  بارش کا الرٹ جاری

ریاض (دنیا مانیٹرنگ) سعودی عرب کے اکثر علاقوں میں آج سے بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

 مکہ ریجن میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ شہر، جدہ، بحرہ، الجموم، رابغ، خلیص اور الکامل کے علاوہ طائف، میسان، اضم، المویہ، تربہ، رنیہ، الخرمہ، اللیث اور القففدہ سمیت ریاض ریجن کے بھی کئی علاقے بارش سے متاثر ہوں گے ۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے ۔تبوک،الجوف،حدودالشمالی،حائل،قصیم،الشرقیہ اور مدینہ منورہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں