نیویارک سے فلوریڈا جانیوالی پروازکے لینڈنگ گیئرکمپارٹمنٹ سے 2لاشیں برآمد
نیویارک(اے ایف پی)نیویارک سے فلوریڈا جانے والی پرواز کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
جیٹ بلیو کمپنی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ مرنیوالوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،ا ن کی لاشیں معمول کے معائنے کے دوران ملیں ،چھان بین کی جارہی ہے کہ وہ ایئربس طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں کیسے داخل ہوئے ۔