میکسیکو:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ 10افرادہلاک ،3پولیس اہلکارزخمی
سیلایا(اے ایف پی)میکسیکو کی سب سے پرتشدد ریاست گوانا جواتو میں سکیورٹی فورسز کی مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں 10 مجرم ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کا تبادلہ پولیس اور فوج کے مشترکہ گشت کے دوران ہوا ،جو گواناجواتو میں یوریریا کی میونسپلٹی میں کیاگیا جو مرکزی صنعتی علاقہ ہے جو منشیات کے کارٹلوں کا بھی گھر ہے ۔گوانا جواتو ریاست کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کاکہناہے کہ ہلاک ہونے والے مجرموں سے کئی چوری شدہ گاڑیوں اور بیلسٹک جیکٹوں کے ساتھ ایک درجن آتشیں رائفلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔