بھارت میں پراسرار بیماری 7دن میں لوگ گنجے ہونے لگے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پراسرار بیماری سے 7دن میں لوگ گنجے ہونے لگے ،ریاست مہاراشڑاکے ضلع بلدھانا میں 3 گاؤں کے 50 سے زائد افراد ہفتے بھر میں گنجے ہو گئے ۔
متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے گاؤں کے مرد و خواتین کے بال تیزی سے جھڑ رہے ، ایک بار جب بال گرنا شروع ہو جائیں تو ایک ہفتے کے اندر انسان گنجا ہو جاتا ہے ۔ طبی ماہرین نے مریضوں کی جلد اوربالوں کے سیمپل اکٹھے کر لئے ۔ ماہرین کا کہنا تھا بال گرنے کی وجہ پانی کی آلودگی بھی ہو سکتی ہے ۔