سویڈن :قرآن پاک کی بے حرمتی کا مجرم قتل

سویڈن :قرآن پاک  کی بے حرمتی کا مجرم قتل

سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے مجرم اور عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش اور بے حرمتی کی تھی ۔سٹاک ہوم کی عدالت نے کہا کہ جمعرات کو مومیکا کے مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلوان کو بدھ کی رات سٹاک ہوم کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔سویڈش وزیر اعظم نے کہا کہ قتل میں غیر ملکی طاقت کا تعلق ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں