ترکیہ :خنزیر کی کھال کے جوتے بنانے پر ایڈیڈاس کو 15ہزارڈالر جرمانہ

استنبول (اے ایف پی)ترکیہ نے خنزیر کی کھال کے جوتے بنانے پر ایڈیڈاس کو 15ہزارڈالر جرمانہ کر دیا ۔
اشتہاری ریگولیٹر کے مطابق کھیلوں کے سازوسامان بنانیوالی جرمن کمپنی ایڈیڈاس صارفین کو یہ بتانے میں ناکام رہی کہ اس کے جوتوں کے ایک ماڈل میں خنزیر کی کھال موجود ہے ۔واضح رہے 2020میں ترکیہ کی وزارت مذہبی امور نے فیصلہ دیا تھا کہ سور کی کھال یا بالوں سے جوتے اور کپڑے تیار کرنا جائز نہیں ہے ۔