پاک ، سعودی عرب شراکت داری انتہائی مضبوط ، کئی معاہدے زیر غور : وزیر خزانہ

پاک  ،  سعودی  عرب  شراکت  داری  انتہائی  مضبوط  ،  کئی  معاہدے  زیر  غور  :  وزیر  خزانہ

ریاض (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا پاک، سعودی عرب شراکت داری انتہائی مضبوط ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں، علاقائی اقتصادی تبدیلی میں سعودی عرب کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے ۔

سعودی معاشی اصلاحات پاکستانی نظام بہتر بنانے کا ذریعہ ہیں ۔ العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا سعودی عرب کے ویژن 2030سے سیکھنے کیلئے پاکستان پُرعزم ہے ، سعودی عرب ویژن 2030کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا۔ وزیر خزانہ نے کہا سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن سٹریم پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔ بہت سی جی ٹو جی ٹرانزیکشنز کا اعلان سال کے آخر میں کیا جائے گا۔ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا سعودی عرب کی حمایت اور آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر شکر گزار ہیں، العلا کانفرنس ابھرتی معیشتوں کے درمیان تعاون اور اقتصادی استحکام کیلئے اہم فورم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں