لبنان پر اسرائیلی بمباری ،حماس کمانڈر محمد شاہین شہید

لبنان پر اسرائیلی بمباری ،حماس کمانڈر محمد شاہین شہید

بیروت (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان نے کہا ہے کہ جنوبی شہر سیڈون میں اسرائیلی بمباری میں حماس کے فوجی یونٹ کمانڈر محمد شاہین شہید ہو گئے ۔

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے گزشتہ روز غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر غور کیا ، تل ابیب نے جنگ بندی  معاہدے کے حوالے سے بات چیت کیلئے مذاکراتی ٹیم قاہرہ بھیج دی ۔اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف میجر جنرل ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ ایران نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کے جنازے میں اعلیٰ سطح پر شرکت کریں گے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ جنازے میں ایران کی نمائندگی کون کرے گا ؟۔ ٹرمپ کے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کے بارے میں جمعرات کو ریاض میں ہونے والا عرب رہنماؤں کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا ۔اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ کی نقل مکانی کے منصوبے کیلئے پرعزم ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو غزہ پر امریکی قبضے کی ٹرمپ کی تجویز پر بات چیت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا حماس فوری طور پر ہتھیار ڈال کر غزہ سے نکل جائے اور تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے ،اگر حماس کو اس الٹی میٹم سے انکار ہے ، تو اسرائیل جہنم کے دروازے کھول دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں