افغان طالبان کا وفد پہلی بار جاپان کے دورے پر پہنچ گیا

کابل(اے ایف پی)افغان طالبان کا وفد پہلی بار جاپان کے دورے پر پہنچ گیا،افغان وزارت اقتصادیات کے نائب وزیرلطیف نظری نے کہا کہ۔۔۔
جاپان کا دورہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا ،افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور اقتصادیات کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں ،انہوں نے کہا ہم ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال افغانستان کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ باوقار بات چیت کے خواہاں ہیں۔یاد رہے طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کرتے رہے ہیں ۔