اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی فوجی نے چرس کا کاروبار شروع کر دیا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی فوجی نے چرس کا کاروبار شروع کر دیا،سابق امریکی نیوی سیل کمانڈو رابرٹ او نیل نے چرس کی ایک قسم میری جوانا فروخت کرنے کی کمپنی کھول لی ۔
امریکی اخبار کے مطابق رابرٹ او نیل نیویارک شہر کی ڈسپنسریوں میں اپنا سرکاری لائسنس یافتہ میری جوانا کا برانڈ فروخت کرنا چاہتے ہیں اور اس سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خیراتی ادارے کے ذریعے معذور فوجیوں کیلئے مختص کریں گے ۔ان کا خیال ہے کہ میری جوانا دباؤ والے پیشوں میں کام کرنے والے افراد کو سکون پہنچاتی ہے اور شراب یا ادویات کا بہتر متبادل ہے ۔یاد رہے رابرٹ او نیل نیوی سیل ٹیم 6 کا حصہ تھے ، وہ 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کو گولی مار نے کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے ۔