امریکا جو چاہے کرے ، مذاکرات نہیں کرینگے :ایرانی صدر

امریکا جو چاہے کرے ، مذاکرات نہیں کرینگے :ایرانی صدر

تہران (اے ایف پی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے ، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خط گزشتہ رو ز موصول ہوا جسے متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر سفارت کار نے تہران پہنچایا ہے ،اس خط کا ذکر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روزایک بیان میں کیاتھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں