دنیا بھر میں مسلم مخالف تعصب میں پریشان کن اضافہ :سربراہ اقوام متحدہ

دنیا بھر میں مسلم مخالف تعصب میں  پریشان کن اضافہ :سربراہ اقوام متحدہ

نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ تمام دنیا میں مسلم مخالف تعصب میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے۔

 ،انہوں نے آن لائن ٹیک پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز تقاریر اور ہراسگی روکنے پر زور دیا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن فوجی حملے کے بعد سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے گروپوں اور اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا، عرب مخالف تعصب اور یہود دشمنی میں اضافہ نوٹ کیا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں