برطانیہ:اپنی ماں، بہن ،بھائی کے قاتل کو 49 سال قید

برطانیہ:اپنی ماں، بہن ،بھائی  کے قاتل کو 49 سال قید

لندن(اے ایف پی)نوجوان کو اپنے خاندان کے 3 افراد ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد سکول پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

گزشتہ سال ستمبر میں لندن کے شمال میں لوٹن کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن کے ذریعے قتل کیا۔بعد ازاں مجرم نے پرائمری سکول پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کی جہاں سے اس نے تعلیم حاصل کی تھی، تاہم اس سے پہلے ہی پولیس نے مجرم کو حراست میں لے لیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں