فائرنگ واقعات :سویڈن اسکولز کی سکیورٹی پر 30لاکھ ڈالر خرچ کریگا

ا سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک تعلیمی مرکز پر فائرنگ کے بعد حکومت اسکولز کی سکیورٹی پر 30لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔
یاد رہے 4 فروری کو35سالہ ملزم نے یبرو شہر کے تعلیمی مرکز میں 10افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔وزیر تعلیم جوہان پرسن نے میڈیاکو بتایاکہ گزشتہ 10 سالوں میں سویڈش سکولز میں دھمکیوں اور تشدد کی اطلاعات میں 150 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔طلبا اور اساتذہ بڑی پریشانی کے ساتھ سکول جاتے ہیں۔