برطانیہ: بجلی بریک ڈاؤن ، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، ہزاروں پروازیں منسوخ

برطانیہ: بجلی بریک ڈاؤن ، ہیتھرو  ایئرپورٹ بند، ہزاروں پروازیں منسوخ

لندن(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سب سے بڑے ہیتھرو ایئرپورٹ کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث بند کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ بحران جمعرات کی رات لندن کے مغربی علاقے ہیز میں ایک الیکٹریکل سب سٹیشن میں آگ لگنے کے بعد پیدا ہوا جس کے نتیجے میں پورے ایئرپورٹ کی بجلی منقطع ہو گئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اگلے چند روز تک مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر متوقع ہے ، اس لیے مسافروں کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق1350 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکیں ، جبکہ 120 پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر موڑ دیا گیا ۔ انتظامیہ نے کہا کہ صورتحال کو جلد از جلد بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں