سابق ایف بی آئی ایجنٹ کی ہلاکت 3ایرانی اہلکاروں پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے سابق ایف بی آئی ایجنٹ لیونسن کی ہلاکت پر 3 ایرانی اہلکاروں رضا امیری موغادم، غلام حسین محمدنیا اور تقی دانشوار پر امریکی پابندیاں عائد کر دیں ۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری تحقیقات جاری ہیں، ایران کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے تمام آپشنز پر عمل کریں گے ،امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی اہلکار ریٹائر ہو چکا تھا اور سی آئی اے کیلئے کام کر رہا تھا ،امریکی حکام کے مطابق لیونسن2007 میں ایرانی جزیرے کیش سے غائب ہو گیا تھا۔ایرانی اہلکاروں نے لیونسن کے اغوا اور موت میں ایران کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔