جاپان:46سال جیل میں گزارنے والے بے گناہ شخص کو بطور تلافی 14لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

جاپان:46سال جیل میں گزارنے  والے بے گناہ شخص کو بطور  تلافی 14لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی حکومت نے 46سال جیل میں گزارنے والے بے گناہ شخص کو بطور تلافی 14 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے ، 89 سالہ لیوہاکمنڈا کو 2024 میں بے۔۔۔

 قصور قرار دے کر رہا کیا گیا تھا ، اب طویل قید کے بدلے میں اسے 14لاکھ ڈالرتلافی کے طور پر دئیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے لیوہاکمنڈا کو 1968 میں انکے باس، باس کی اہلیہ اور 2بچوں کے قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں