بنگلہ دیش:سزائے موت پانے والے جماعت اسلامی کے سابق رہنما کی اپیل پر 6مئی کو سماعت

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 1971 میں انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمے میں جماعت اسلامی کے سابق نائب سیکرٹری جنرل اظہر الاسلام کو دی جانے والی سزائے موت کے۔۔۔
خلاف اپیل کی سماعت کیلئے 6 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔یاد رہے 30 دسمبر 2014کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے اظہر الاسلام کو موت کی سزا سنائی تھی۔جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تھے ۔