بھارتی جنگی جنون ، فرانس سے مزید 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

نئی دہلی( اے ایف پی)بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔ 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اس معاہدے میں سنگل اور ٹو سیٹر طیارے شامل ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے ۔معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 رافیل طیاروں کیلئے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔ فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔