امریکی طیارہ بردار جہاز سے جنگی طیارہ ایف 18 بحیرہ احمر میں گرگیا

امریکی طیارہ بردار جہاز سے جنگی طیارہ ایف 18 بحیرہ احمر میں گرگیا

واشنگٹن(اے ایف پی )بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو)ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔

امریکی بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ طیارہ بردار جہاز سے لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا، ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، واقعہ میں بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ۔خیال رہے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں