چینی ، مصری وزرائے خارجہ کا پاکستانی و بھارتی ہم منصب کو فون

چینی ، مصری وزرائے خارجہ کا پاکستانی و بھارتی ہم منصب کو فون

بیجنگ،اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک )چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پا کستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کیاہے ۔

وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان اوربھارت پرسیزفائرمعاہدہ برقرار رکھنے پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ بطورہمسایہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش تھی، جانی نقصانات پر شدید افسوس ہوا۔ کشیدگی پرقابو رکھنے کیلئے سیزفائرکی پابندی ضروری ہے ،پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے ،چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی حکام پر بات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بھی پاکستانی و بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ مصری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے دوران گفتگو کشیدگی میں کمی ، خطے میں سلامتی اور استحکام لانے کے دانش مندانہ فیصلے کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے ، آپ بھی راضی ہوجائیں،پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، ٹی وی کودئیے گئے ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کو پیغام دیا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو ہم تحقیقات کا نہ کہتے ، اللہ نے ہمیں کامیابی دی، ہماری کامیابی سے بھارت دباؤ میں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں