پاکستان کو عسکری کیساتھ سفارتی محاذ پر بھی کامیابی ملی :دی ڈپلومیٹ

پاکستان کو عسکری کیساتھ سفارتی محاذ  پر بھی کامیابی  ملی :دی ڈپلومیٹ

واشنگٹن (دنیا نیوز)امریکی مجلے دی ڈپلومیٹ نے لکھا ہے کہ پاکستان کو عسکری محاذ کے ساتھ سفارتی میدان میں بھی بھارت کے خلاف کامیابی ملی ہے ۔۔

بین الاقوامی جریدے’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے لکھا ہے کہ پاکستان کی  موثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے ، پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکا میں بھی پاکستانی موقف کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا، پاک چین دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے باعث شرمندگی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں