کشمیر ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا :برطانوی پارلیمنٹ

 کشمیر ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا :برطانوی پارلیمنٹ

لندن (این این آئی) برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی 42 صفحات پر مشتمل تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہیں اور بھارت اور پاکستان کے ردعمل کا موازنہ بھی پیش کیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل پر بضد ہے اور پاکستان بین الاقوامی مداخلت سے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے ۔ بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک مشکوک واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا، بھارت کا طرز عمل علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے ۔پاکستان نے انتہائی ذمہ داری، ضبط اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کیا جبکہ بھارت کی جانب سے طاقت، دھمکی اور الزام تراشی کا سہارا لیا گیا۔رپورٹ میں لکھا کہ عالمی برادری، بالخصوص امریکا اور برطانیہ نے اس بحران میں سستی کا مظاہرہ کیا، اگرچہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پس پردہ کوششیں کیں مگر بھارت نے اس میں بھی اپنی ہٹ دھرمی دکھائی اور کسی بین الاقوامی کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں