غزہ کی حمایت میں پوسٹ:بی بی سی کے معروف میزبان کو ہٹادیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی حمایت میں پوسٹ پر بی بی سی کے معروف شو میچ آف دی ڈے کے 25 سال سے میزبان گیری لِنیکر کو ملازمت سے ہٹایا جا رہا ہے ۔
وہ سابق انگلینڈ فٹبالر بھی رہے ہیں، انہوں نے یہود دشمنی سے منسلک ایک نشان والی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادیا تھا۔ بی بی سی کا کہنا تھا گیری لِنیکر نے ادارے کے غیر جانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔اظہارِ رائے کی آزادی کے حامی حلقوں نے اس فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔