ایک پائلٹ بیت الخلا میں، دوسرا بیہوش جرمن مسافر طیارہ 10 منٹ تک اڑتا رہا
برلن(آئی این پی )جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی،ایک پائلٹ بیت الخلا چلا گیا تھا جبکہ دوسرا بیہوش ہوگیا۔
طیارے میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے ۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ایئر لائن نے اپنی تحقیقات کے نتائج کو ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔