بنگلہ دیش :حکومتی سربراہ کو الوداعی تقریر سے روک لیا گیا

 بنگلہ دیش :حکومتی سربراہ کو الوداعی تقریر سے روک لیا گیا

ڈھاکہ (نیوز مانیٹرنگ )بنگلہ دیش میں عبوری حکومت اور فوج کے درمیان تناؤ عروج پر پہنچ گیا ، عبوری حکومت کے سربراہ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور آرمی چیف جنرل وقار الزمان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

جمعرات کے روز یونس نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں سیاسی اور فوجی حمایت حاصل نہ ہوئی تو وہ بلا رکاوٹ اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہوں گے اور استعفیٰ دے دیں گے ۔ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ یونس نے استعفیٰ کے اعلان کیلئے ایک تقریر کا مسودہ بھی تیار کر لیا تھا۔ تاہم دیگر مشیروں نے انہیں قائل کیا کہ ان کا استعفیٰ بنگلہ دیش کو مزید عدم استحکام کا شکار کر دے گا۔اس عہدیدار نے فون پر بتایا کہ یونس حالیہ دنوں میں آرمی چیف کی جانب سے دئیے گئے اس بیان سے خاص طور پر ناخوش تھے جس میں انہوں نے اس سال انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا اور وہ سیاسی مخالفین کی مسلسل تنقید سے بھی شدید دباؤ میں محسوس کر رہے تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں