سپین :کشتی الٹ گئی ،تارکین وطن 4خواتین اور 3لڑکیاں ہلاک

سپین :کشتی الٹ گئی ،تارکین  وطن 4خواتین اور 3لڑکیاں ہلاک

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کے کینری جزیرے میں کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں7 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 180 تارکین سوار تھے ،ہلاک ہونیوالوں میں 4خواتین اور 3لڑکیاں شامل ہیں ۔

میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق کشتی کو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ کی طرف لے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی ،بحر اوقیانوس کے جزیرے سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوگوں کو ایل ہیرو جزیرے پر لا ریسٹنگا کی بندرگاہ پرپہنچایاگیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں