آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن ٹیمپل میں خالصتان کے حق میں نعرے

آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن  ٹیمپل میں خالصتان کے حق میں نعرے

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔واضح رہے آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10 روزتک جاری رہا اس دوران ہزاروں سکھوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔6جون 1984کوبھارتی فوج نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر پنجاب میں جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی قیادت میں سکھ عسکریت پسندی پر قابو پانے کیلئے گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بول کر 5ہزار سکھوں کا قتل عام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں