ضمانت عمران خان کا حق ، عدالت رہا کر دے تو اعتراض نہیں :بلاول

ضمانت عمران خان کا حق ، عدالت  رہا کر دے تو اعتراض نہیں :بلاول

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران دیا گیا۔اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے ۔اس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے ، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں