ایران :داعش کے 9ارکان کو پھانسی 2چوروں کے ہاتھ کاٹ دئیے

ایران :داعش کے 9ارکان کو پھانسی  2چوروں کے ہاتھ کاٹ دئیے

تہران (اے ایف پی) ایرانی عدلیہ نے کہا کہ داعش کے نو ارکان کو پھانسی دے دی ہے ان پر 2018 میں ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔

عدلیہ کے میزان آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق داعش کے ارکان کی سزائے موت ایرانی عدالت عظمیٰ کی توثیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔تہران کی انقلابی عدالت نے سزائے موت سنائی جسے بعد میں سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔علاوہ ازیں ایرانی حکام نے دو افراد کے ہاتھ کاٹ دئیے جنہیں بار بار چوری کا مجرم قرار دیا گیا تھا،عدلیہ نے سزا پانے والے مجرموں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں