ایران کے کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی ، 3 افراد ہلاک

ایران کے کیمیکل پلانٹ میں  آگ لگ گئی ، 3 افراد ہلاک

تہران(اے ایف پی)ایرانی میں کیمیکل پلانٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے تہران سے ایک ہزار 200 کلومیٹر جنوب میں بوشہر صوبے کے کاویہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے اٹھنے والے دھوئیں کی تصاویر نشر کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آگ کی شدت دیکھ کر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ،آگ ویلڈنگ آپریشن کی وجہ سے لگی اوردھماکے ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں