ایران: 10سالہ لڑکے سمیت 7افرادکے قاتل کو پھانسی

تہران (اے ایف پی)ایران نے گزشتہ روز 2022 میں ملک گیر مظاہروں کے دوران ایک 10 سالہ لڑکے سمیت سات افراد کو قتل کرنے کے مجرم کو پھانسی دے دی ۔
ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس اینڈ ہینگاو گروپس کے مطابق عباس کرکوری جسے مجاہد کرکور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو مغربی شہر اہواز کی شیبان جیل میں صبح کے وقت پھانسی دی گئی۔